حیدرآباد میں امیت شاہ کےقافلے کے سامنے ٹی آر ایس لیڈر نے کار کھڑی کردی

849

حیدرآباد:17.ستمبر۔ (ایجنسی)۔ وزیر داخلہ امت شاہ آج حیدرآباد یوم آزادی کے موقع پر تلنگانہ کے دورے پر ہیں۔ دریں اثنا، آج ان کی سیکورٹی میں ایک بڑی کوتاہی سامنے آئی ہے۔

جانکاری کے مطابق ٹی آر ایس لیڈر گوسلا سرینواس نے اپنی کار وزیر داخلہ کے قافلے کے سامنے کھڑی کر دی۔ اس کے فوراً بعد سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں اپنی گاڑی ہٹانے پر مجبور کیا تو جھڑپ ہوگئی ۔

حیدرآباد میں ٹی آر ایس لیڈر گوسلا سرینواس نے کارروائی کے بعد سیکورٹی اہلکاروں پر تخریب کاری کا الزام لگایا ہے۔ اس نے کہا کہ میں غلطی سے وہاں آیا تھا لیکن جب تک میں کچھ سمجھنے سے قاصر رہا وزیر داخلہ کی سیکورٹی فورسز نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔

گوسولا نے کہا کہ میں اس بارے میں پولیس افسر سے بات کروں گا کیونکہ میری گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔