Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

حیدرآباد: سات لڑکیوں سے شادی ، مزید چھ کے ساتھ جنسی تعلقات ۔ ایک شخص گرفتار

IMG_20190630_195052.JPG

حیدرآباد،16ستمبر (یواین آئی)پولیس نے چینئی میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے سات لڑکیوں سے شادی کی تھی اورمزید چھ لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات بنائے تھے۔42سالہ راجیش پرتھوی نے چینئی میں ایک ٹیلی مارکٹنگ کمپنی قائم کی۔ اس میں کام کرنے کیلئے اس نے 22لڑکیوں کی تقرری کی تاہم اس نے کمپنی کی سات لڑکیوں سے شادی کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان لڑکیوں میں سے کسی ایک کو بھی دوسری لڑکیوں سے ہوئی شادی کے بارے میں علم نہیں تھا۔ساتھ ہی اس نے مزید 6لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات بھی بنائے تھے ۔بالاخر پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔اس نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی۔

اس نے پولیس عہدیدار کے لباس میں تصویر بھی کھنچوائی اور یہ ثاثر دینے کی کوشش کی کہ انکاونٹر کے ماہر ہونے اور دو انکاونٹر کرنے پراس کو معطل کردیاگیا۔اس نے یہ کمپنی 2017میں قائم کی تھی اور تب ہی سے وہ لڑکیوں کی تقرری کرتے ہوئے یہ کام کررہا تھا۔اسی دوران ایک لڑکی کے اغوا کی اس کے والدین کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے جب اس سے پوچھ گچھ کی تو یہ سارا معاملہ سامنے آیا۔