حیدرآباد: 10.جون ۔(ورق تازہ نیوز)دکن کی علمی و روحانی بزرگ شہزادہ حضور غوث الاعظم حضرت پیر بغدادی سید محمد حسینی قادری الرفاعی المعروف عظمت پیر بغدادی صاحب ( نقیب روضہ رحمانیہ خطہ صالیحین) نامپلی حیدرآباد مختصر سی علالت کے بعد آج 9 جون 2021 قبل از نماز عشاء اس دنیائے فانی سے کوچ فرماگئے انا للہ انا الیہ راجعون ۔۔۔

وابستگان سلسلہ عالیہ قادریہ رفاعیہ اور عقیدت مند حضرات۔۔ (قدیم مکان) پیر ریسڈنسی کالا ڈیرہ ملک پیٹ حیدرباد میں دیدار سے مشرف ہو سکتے ہیں۔نماز جنازہ جمعرات 10 جون 2021 صبح 11 بجے روضہ رحمانیہ خطہ صالیحین دار السلام روڈ نامپلی حیدرآباد میں مقرر ہے اور تدفین حضرت کے جد امجد نبیرہ حضور غوث الاعظم حضرت پیر سید محمد عبد الرحمن قادری الرفاعی البغدای رحمہ اللہ کے پائین میں عمل میں آئے گی۔