حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائٰڈ لائنس کی تعمیل کریں یہ آپ ہی کے حق میں ہےآئندہ اتنی بھیڑ کہیں بھی اکٹھا نہ ہونے پائے ممبرا میں امید فاؤنڈیشن کے موبائل ایپ کی لانچنگ کے دوران کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ کا بیان
تھانے (آفتاب شیخ)
ممبرا میں معذوروں کے لئے کام کرنے والی تنظیم امید فاونڈیشن کے ایک خصوصی موبائل ایپ کے لانچنگ کے موقع پر جتندر اوہاڈ نے یہاں بھیڑ دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممبرا میں آئندہ اس قسم کا کوئی بھی بھیڑ اکٹھا کرنے والا پروگرام نہیں ہونا چاہئے یہ میں نے پولیس کو انتباہ کردیا ہے ۔ انھوں نے اس جلسہ میں اعزازات سے نوازے جانے والے کورونا وباء میں اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں مدد کرنے والے فرنٹ لائن سماجی ورکرس کے متعلق کہا کہ یہ لوگ واقعی استقبال و حوصلہ افزائی کئے جانے کے حقدار ہیں اس طرح کا اظہار خیال کابینی وزیر جتیند راوہاڈ نے ممبرا میں معذور بچوں کی فلاح کے لئے کام کرنے والی تنظیم امید فاونڈیشن کی جانب سے ایک ایپ کے لانچنگ کے موقع پر کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے جلسہ گاہ میں اسٹیج و اسٹیج کے نیچے بیٹھی اکثریت جو بغیر ماسک کے بیٹھی اکثریت کو دیکھ کر کہا کہ آپ لوگ سب کچھ جانتے ہوئے بھی اپنی جانوں سے کھلواڑ کر رہے ہو۔ کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے کہا ہم بھی شروع شروع میں اسے بہت ہلکے میں اور مذاق میں ہی لے رہے تھے جب 40/ 40 ہزار لوگوں میں بغیر احتیاط بغیر ڈر کے گھوم گھوم کر کھانا تقسیم کر رہے تھے لیکن ہماری بھی آنکھ تکب کھلی جب ہم بھی اسکے لپیٹے میں آگئے تھے اور ڈاکٹر نے کہہ دیا تھا 30 فیصد ہی امید ہے بچنے کی اور اس عالم میں گھر والوں پر جو بجلی گری تھی وہ آپ نہیں جان سکتے اس کے گھر سے پوچھو جس نے اس بیماری میں اپنا کوئی کھو دیا ہے یا اس سے پوچھو جو بیمار ہوا اور کس مشکل سے علاج ہوا ہے اور کس پریشانی سے وہ اور اسکے گھر والے دوچار ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کیا آ پ کو معلوم ہے جب اس وباء نے شہر میں اپنے قدم جمانا شروع کیا تھا تو پہلے 15دنوں میں ممبرا میں 4 سو سے زائد اموات ہوئی تھیں۔ کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے اس موقع پر اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے جب تک اور جب بھی جیسی جیسی گائیڈ لائن جاری ہوتی ہے اسکا خیال رکھیں اسکی تعمیل کریں کیوں کہ وہ ہمارے حق میں عام عوام کے حق میں ہی جاری کی جاتی ہے ۔اس طرح کی کئی تلقین بھی آج اس جلسہ میں جتیند راوہاڈ نے کرتے ہوئے سماجی خدمات انجام دینے والے ورکرس او ر امید فاونڈیشن و سماجی کارکنان کی سراہانا کی کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے کہا جو لوگ بھی اسے ہلکے میں لیکر ہنسی مذاق کھلواڑ سمجھتے ہیں یہ مذاق کا وقت نہیں سنجیدگی کا وقت ہے جہاں جاو سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھو ، ماسک لازمی رکھو ان سب سے آپ اس بیماری اور ایک بڑی پریشانی سے بچ سکو گے امید فاونڈیشن کے صدر پرویز فرید کے کاموں کی سراہانا بھی کی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔