حکومت دینی مدارس سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پورٹل تیار کرے گی: پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ

602

نئی دہلی:(ایجنسیز) پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق حکومت ملک میں تسلیم شدہ اور غیر تسلیم شدہ مدارس کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ایک پورٹل تیار کرے گی۔ پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیر کو لوک سبھا میں پیش کی گئی۔ملک بھر کے مدارس کے بارے میں مزید جامع ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے، اقلیتی امور کی وزارت نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک ایجنسی کا تقرر کرنے کے مقصد سے مدارس کاایک MIS (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) پورٹل تیار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے، "ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مذکورہ پورٹل پر مدارس کے اسکولوں کے بارے میں معلومات اپ لوڈ کرنے کی درخواست کی جائے گی اور پورٹل ایسے تسلیم شدہ اور غیر تسلیم شدہ اداروں کی معلومات حاصل کرے گا۔”وزارت نے کمیٹی کو بتایا، "یہ تصور کیا جاتا ہے کہ پورٹل کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے جمع کردہ ڈیٹا پالیسی سازی کے ساتھ ساتھ اسکیموں کے موثر نفاذ میں مدد کرے گا۔”