حکومت انٹرپول پر ریڈ کارنرنوٹس جاری کرنے کے لئے دباو ڈال رہی ہے : ذاکرنائک

نئی دہلی:26اپریل (ایجنسیز)اسلامک اسکالراورمبلغ ڈاکٹرذاکرنائک نے ہندوستانی حکومت پرالزام لگایا ہے۔ ذاکرنائک نےکہا ہے کہ حکومت ان کے خلاف انٹرپول سے ریڈ کارنرنوٹس جاری کرنے کےلئے دباو ڈال رہی ہے۔ ایک بیان جاری کرکے ذاکرنائک نے کہا کہ انٹرپول پرہندوستانی حکومت دباو ڈال رہی ہےتاکہ ان کےخلاف ریڈ کارنرنوٹس جاری ہوسکے۔ذاکرنائک نے بیان میں دعویٰ کیا ہےکہ ‘میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ ابھی تک میرے خلاف کوئی کارنرنوٹس نہیں جاری کی گئی ہے’۔ انہوں نے کہا ‘ایک ہندوستانی نیوز ایجنسی نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ہندوستانی حکومت کی اندرونی بات چیت کورپورٹ کردیا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب گزشتہ دوسال سے زیادہ سے چل رہا ہے’۔اسلامک اسکالرڈاکٹر ذاکرنائک نے کہا ‘انٹرپول پہلے ہی ایک باران کے خلاف ریڈ کارنرنوٹس کومنسوخ کرچکا ہے۔ انہوں نے اپنےبیان میں کہا کہ ‘حکومت کی طرف سے چارج شیٹ داخل کئے ہوئے اورانٹرپول پردباو ڈالتے ہوئے ڈیڑھ سال ہوگئے۔ حالانکہ حالات جیسے ہیں، اس سے میرے پاس یہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ انٹرپول کسی دباومیں آئے گا’۔واضح رہے کہ مانا جارہا ہے کہ ڈاکٹرذاکرنائک ملیشیا میں ہیں۔ وہ سال 2016 میں ملک سے چلے گئے تھے، جب ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن پرپانچ سال کے لئے مرکزی حکومت نےپابندی عائد کردی تھی۔ قومی ایجنسی (این آئی اے) ان کے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔