حکم دیا گیا تو ایرانی جوہری مراکز پر حملہ کردیں گے: اسرائیلی فوجی ذرائع

193

اسرائیل کے ایک فوجی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر آزادانہ حملے کا منصوبہ مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔

ذرائع نے اتوار کو مزید کہا کہ اگر سیاسی قیادت نے حکم دیا تو اسرائیلی فوج کسی بھی وقت ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دے گی۔ عسکری ذریعے نے یہ عندیہ بھی دیا کہ جنگی طیاروں اور خصوصی گولہ بارود کی خریداری کے ذریعے ایران کے خلاف فوجی حملے کی تیاری جاری رہے گی۔

اسی کے ساتھ ذریعہ نے بتایا کہ شام پر اسرائیلی حملے وہاں ایران کی فوجی پوزیشن کو متاثر کرتے ہیں۔ اسرائیل کو ہر وقت شام، لبنان اور عراق میں ایران کی پوزیشننگ اور خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے شام اور اس سے زیادہ دور دراز علاقے میں ایران پر حملہ کیا۔