حویثوں نے بم سے لیز ڈرون کے ذریعہ سعودی کے فضائی اڈہ پر کیاحملہ

صناء۔یمن کے حوثی اتحادیوں نے کہاکہ منگل کے ر وز انہوں نے سعودی عربیہ کے خیمس مشاہیت شہر کے کنگ خالد فضائی اڈہ پر ایک تازہ حملہ کیاہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریا کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے زنہو نیوز ایجنسی نے کہاکہ ”مذکورہ حملہ بلکل نشانہ پر لگاہے“۔

تاہم سعودی کے سرکاری العربیہ ٹی وی نے سعودی کی زیر قیادت اتحادی افواج کے حوالے سے منگل کے ابتدائی ساعتوں میں یہ کہاکہ انہوں نے حوثی اتحادی کے یمن سے خیمس مشاہیت کی طرف دھماکو اشیاء سے لیز ڈروان حملے کو مداخلت کے ذریعہ ناکام بنادیاہے۔

ایران کی حمایت والی یمنی حوثی اتحادیوں کی جانب سے یومیہ اساس پر سعودی عرب کے شہروں اس کے تیل تنصیبات کو نشانہ بنایاجارہا ہے

ڈرون‘ بیالسٹک میزائل
سعود ی عرب کے اتحادا افواج نے سرحد پار سے کئے جانے والے ڈرون حملوں‘ بیالسٹک میزائیل حملوں کو مداخلت کے ذریعہ ناکام بنادیاہے۔

یمن میں 2014کے آخر سے خانہ جنگی کی صورتحال اس وقت سے پیدا ہوگئی جب ایران کی حمایت والے حویثوں نے یمن کے شمالی صوبہ کے مختلف علاقوں پر اپنا قبضہ جمالیا اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ صدر عبدالربو منصور ہادی کی حکومت کو درالحکومت صناء سے بیدخل کردیاتھا۔

سعودی کی زیر قیادت عرب اتحادی افواج ہادی کی حکومت کی حمایت میں 2015میں اس تنازعہ میں کودنے کاکام کیاتھا

Leave a comment