صنعا: یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرام عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کے ایک اور حملے کو ناکام بنایا ہے۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایران کے حمایت یا فتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط کی طرف بھیجے جانے والے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا شہری اہداف اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے ذریعہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ بیان کے مطابق عرب اتحاد بین الااقوامی انسانی قانون کے مطابق خطرات کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے عملی اقامات اٹھا رہا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں