حوثیوں کے سرپرستوں کا مقابلہ کرنے سعودی عرب کا مطالبہ

الریاض،: راجدھانی ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سعودی میڈیا کے مطا بق اس موقع پر سعودی کابینہ نے عالمی برادری سے حوثیوں کے حملوں کے خلاف کھڑے ہونے پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ حوثی ملیشیا کو مدد دینے والے عناصر کا مقابلہ کیا جائے ۔ سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس نے ریاض میں یمنی متحارب فریقین کے درمیان مشاورت کی کامیابی کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔ جبکہ سعودی کابینہ نے روس اور یوکرین بحران کی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اقوام متحدہ میں عرب ریاستوں کے روس یوکرین بحران پر مؤقف کی حمایت کی۔

Leave a comment