ریاض : سعودی عرب نے حوثی ملیشیا کی مالی معاونت پر25 افراد اور اداروں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ دہشت گردتنظیموں اور ان کے مالی معاونین کو نشانہ بنانے کے قوانین کے تحت کیا گیا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کی حمایت اور حوثی ملیشیا کی مالی معاونت کے الزام میں 10 افراد اور 15 اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ افراد اور ادارے بین الاقوامی نیٹ ورک کے طورپرکام کرتے ہیں جس کا مقصد یمن کو عدم استحکام سے دوچارکرنا ہے۔ بلیک لسٹ افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں۔