• 425
    Shares

ریاض ۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی افواج کے ائر ڈیفنس یونٹس نے خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔ حوثی باغیوں نے چہارشنبہ کے روز ابہا شہر کے ائر پورٹ پر بھی ڈرون حملہ کیا تھا۔ عرب اتحادکے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط پرداغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔ حوثی ملیشیا نے ستمبر میں بھی اس ہوائی اڈے کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا تھا۔اس میں 8افراد زخمی ہوئے تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں