حوثیوں کا میزائل حملہ، 12 فوجی ہلاک

0 3

صنعا ء : یمن کے ضلع شبوہ میں حوثیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں 12 یمنی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق یمن فوج کے کمانڈر، شبوہ کی تحصیل آسیلان میں ایک سرکاری شخصیت کے گھر میں، اجلاس کر رہے تھے جب حوثیوں نے بیلسٹک میزائل سے انہیں ہدف بنایا۔حملے میں اجلاس کی سکیرٹی کے لئے متعین فوجیوں میں سے 12 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں تاہم کمانڈروں میں سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔حملے کے بارے میں یمن حکومت یا پھر حوثیوں کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ یمن ایک طویل عرصے سے عدم استحکام کا شکار ہے۔ ملک میں ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔حوثیوں نے ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔