حوثیوں کا محاسبہ کرنے سعودی عرب کا مطالبہ

ریاض : سعودی عرب نے یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے حوثی ملیشیا کے جرائم کا عالمی قانون کے تحت محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے جمعرات کے روز سلامتی کونسل کو ایک پیغام میں بتایا کہ حوثی باغی مملکت کے خلاف مسلسل جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوں کہا کہ حوثی باغی سعودی عرب پر مسلسل حملے کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ حوثیوں کے حملے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔سعودی سفیر نے اپنے مکتوب میں سلامتی کونسل کو ابھا ہوائی اڈے پر حوثیوں کے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔

Leave a comment