غزہ : اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اعلان کیا ہے تنظیم پر برطانوی پابندیوں کے خلاف قانوی جنگ لڑے گی۔ لند ن حکومت کی طرف سے دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا قانونی اور سیاسی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے اندرون اور بیرون ملک سیاسی اور قانونی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ حماس کی سیاسی مجلس کے رکن زکریا ابو معمر نے غزہ میں کانفرنس کے دوران کہا کہ قابض ریاست دنیا کی دہشت گرد ریاست ہے۔ ہم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برطانوی حکومت پر فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں