نئی دہلی: حکومت نے پیشہ ورانہ حفاظت، صحت اور کام کے مقامات کے معیار کا جائزہ لینے سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندوں اور ماہرین پر مشتمل تین کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ وزارت محنت و روزگار نے بتایا کہ پیشہ ورانہ حفاظت، صحت اور کام کے مقامات کے ضوابط 2020′ کے تحت تین کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔ یہ کمیٹیاں فیکٹریوں، گوداموں اور عمارتوں کی تعمیراتی مزدوروں کیلئے پیشہ ورانہ صحت کی حفاظت اور کام کی جگہوں کے معیارات کا جائزہ لیں گی اور حالات کے مطابق تبدیلیوں کی سفارش کریں گی۔فیکٹریوں اور گوداموں میں برسر کار فیکٹری کنسلٹنگ اینڈ لیبر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈاکٹر آر کے ایلنگوان کی صدارت میں ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ تعمیراتی مزدوروں کیلئے گئی کمیٹی کی صدارت پی ایل این مورتی کریں گے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں