ممبئی:14 اپریل۔(ورق تازہ نیوز)جمعیتہ علماءہند کے جنرل سیکریٹری اورقدآورشخصیت حضرت مولاناسید محمودمدنی دامت برکاتہم کی طبی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انھیں کل شب دس بجے(13اپریل ) دہلی کے خانگی میدانتا ہاسپٹل میں شریک کیاگیا ہے ۔

ہمارے نمایندے نے آج جمعیتہ علماءہند مہاراشٹر کے ممبئی دفتر سے رابطہ قائم کیاتو بتایا گیا کہ حضرت مولانا محمودمدنی کی کورونا طبی رپورٹ مثبت آئی تھی ۔ انھیں فوری علاج کی ضروروت تھی اسلئے شریک دواخانہ کیاگیا ہے ۔الحمداللہ حضرت کوافاقہ ہورہا ہے۔طبعیت ٹھیک ہے ۔ اللہ تعالیٰ حضرت کو جلدصحت یاب کرے ۔ آمین