اکل کوا:11. مارچ۔ انتہائی افسوناک ورنج دہ خبر سے آپ تمام دوستوں کو باخبر کیا جارہاہے؛کہ طویل علالت کے بعد بالآخر جامعہ اکل کوا کے نائب(مہتمم) رئیس اور مولانا غلام محمد وستانوی مدظلہ کے بڑے بھائی، حافظ اسحاق صاحب وستانوی رحمت اللہ علیہ آج بروز جمعہ مبارک بتاریخ ١١/مارچ ٢٠٢٢ کو اپنے رب حقیقی سے جاملے، *انا للہ وانا الیہ راجعون*

آپ جامعہ اکل کوا کے سب سے پہلے استاذ تھے،اسی کے ساتھ ساتھ دارالقرآن کے نگراں بھی،جامعہ اکل کوا کے لئے آپ کی بہت خدمات ہیں،اس پودے کو شجر طوبی بنانے میں آپ کا بہت عمل دخل رہا، کچھ دنوں پہلے متعدد بیماریوں کا شکار ہوگئے،اور بالآخر آج جمعہ کے مبارک دن اپنے محبوب سے ملنے چلے گئے،
جامعہ کےلیے آپ کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا،اور قیامت تک ان شاءاللہ یہی آپ کے ثواب جاریہ کا ذریعہ رہے گا۔

تمام عزیزدوستوں سے درخواست ہے کہ ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں، سردست تین مرتبہ درودشریف تین مرتبہ الحمد شریف اور گیارہ مرتبہ سورہ قل، آخر میں تین مرتبہ درود شریف کا اہتمام فرمائیں۔اللہ تعالی حضرت کے درجات بلند فرمائے،اعلی علین میں جگہ نصیب فرمائے،اور جامعہ اکل کوا کو نعم البدل مہیا فرمائے،آمین یار رب العالمین تدفین نماز جمعہ کے بعد مکرانی قبرستان اکل کوا میں ہوگی ۔اس طرح کی اطلاع محمد صادق مکرانی مدرسہ منہاج العلوم رنجنی ضلع جالنہ نے دی ہے۔