حضرت مولانا ارشد مدنی سے ناندیڑ جمعیت علماءکے وفد کی بیڑ میں ملاقات
بیڑ:25نومبر۔(ورق تازہ نیوز)جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولاناسید ارشد مدنی صاحب کی آج بیڑ تشریف آوری پر ناندیڑ جمعیتہ علماء ہند کے ذمہ داران واراکین نے حضرت والاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ناندیڑ سے چندسال قبل دہشت گردی کے الزام میں گرفتار مسلم نوجوانوں کے بارے میں شہر ناندیڑ جمعیتہ کے ذمہ داران قاضی محمد رفیق صاحب اشاعتی نے مکمل تفصیلات سے انھیں واقف کروایااور ناندیڑ میں جمعیتہ علماءکانفرنس کے سلسلہ میں حضرت والا سے تشریف آوری کی درخواست کی ۔جس پر حضرت والانے ناندیڑجمعیتہ علماء کے ذمہ داران کو تیقن دلاتے ہوئے کہاکہ وہ ان شاءاللہ عنقریب ناندیڑ کے اجلاس کیلئے کوئی مناسب تاریخ دیں گے۔اس موقع پرناندیڑ جمعیتہ علماءکے ذمہ داران مولانا ایوب قاسمی صاحب‘ مولانا مبین خان صاحب انعامدار ‘ قاضی محمد رفیق صاحب اشاعتی‘ مفتی سلیمان صاحب رحمانی ‘ حافظ اسماعیل سلیمانی صاحب مولانا جمیل صاحب ‘مولانا اسلم صاحب وغیرہ شریک مجلس تھے۔