حیدرآباد-9/اپریل(ابومازن،ادراک نیوزآف انڈیا/سینٹرل نیوزآف ایشیاء/اسٹیٹ سماچار/نظامی نیوز)بارگاہِ نبویؐ کی دیڑھ سوسالہ عظیم وقدیم شہرۂ آفاق جامعہ نظامیہ کے قابلِ فخروعظیم سپوت رئیس العلماءمفتئ اعظم حضرت العلامہ مفتی الحاج محمدعظیم الدین نقشبندی مجددی قادری ابن حضرت نظام الدین رحمہ اللہ بہ عمرشریف 82/سال ٹھیک ساڑھےنوبجےشب اپنی قیامگاہ واقع خلوت روڈ حیدرآبادمیں سانحۂ ارتحال ہوگیا

اناللہ وانآء الیہ راجعون

پسماندگان میں محل کےعلاوہ چارصاحبزادگان جناب محمدعزیزالدین اظہر، جناب محمدموثق الدین شکیل، جناب محمدبلیغ الدین خورشید آسٹریلیا،جناب محمداسدالدین اقبال کےعلاوہ تین صاحبزادیاں موجودہیں-

حضرت کی نماز جنازہ انشاءاللہ ورسولؐ جامعہ نظامیہ میں بعدنماز ظہراداکی جائےگی جبکہ تدفین احاطۂ حضرت سیدشجاع الدین صاحب قبلہ رحمہ اللہ عیدی بازارمیں سپردخاک کئیے جائینگے-

مزیدتفصیلات کے لئے

8309508339
7013159702
7207879160
پررابطہ کیاجاسکتاہے-