حضرت محمدﷺکی خیالی تصویر‘قصورواروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

ناندیڑ کے نوجوانوں کی ضلع کلکٹر کے معرفت حکومت سے نمائندگی

ناندیڑ:19 اکتوبر۔(نامہ نگار) ریاستی حکومت کے زیر نگراں چلائی جانے والی تعلیمی مہم سرو شکشا ابھیان کے تحت شائع کی گئی تیسری جماعت کی مراٹھی کتاب” آدرش گوشٹی“ میں مبینہ طور پر آپﷺ کی خیالی تصویر شائع کی گئی ہے ۔اس معاملے پر ریاست بھر کے مسلمانوں میں حکومت کے خلاف غم و غصہ ہے۔ ریاست کے مختلف شہروں میں حکومت سے اس ضمن میں نمائندگیاں کی جارہی ہیں ،اسی سلسلے میں شہر ناندیڑ میں بھی نوجوانان نے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے، ان کے معرفت وزیر اعلی اور وزیر تعلیم کو ایک مطالباتی محضر روانہ کیا ۔ محضر کے زریعے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کتاب میں شائع ہونے والی تصویر سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اسلئے خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اس محضر پر محمد زبیر احمد، شیخ اطہر احمد، رفیق عرف مشی، سید نوشاد علی، سید بشیر، احتشام الدین شیخ اسلم، شیخ رمضانی، شیخ واجد، وسیم خان، ایڈوکیٹ شیخ بلال، و دیگر کے دستخط ہیں۔

Leave a comment