حضرت شاہ محمد حسین شاہ قادری کا عرس رابوڑی میں نہایت تزک و احت شام کے ساتھ منایا گیا وابستگان سلسلہ، مریدین، معتقدین و متوسلین ک ا جم غفیر نظر آیا

حضرت شاہ محمد حسین شاہ قادری کا عرس رابوڑی میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا
وابستگان سلسلہ، مریدین، معتقدین و متوسلین کا جم غفیر نظر آیا
تھانے (آفتاب شیخ)
سلسلہ قادریہ کے مشہور و معروف بزرگ حضرت شاہ محمد حسین شاہ قادری چشتی سہروردی اہل طبقاتی قدس اللہ سرہ العزیز ممبئی سے متصل تھانے میں دو سال قبل ٢٦ جمادی الآخر کو اس دنیائے فانی سے عالم جاودانی کی طرف کوچ کر گئے۔ تدفین ان کے آبائی وطن کرناٹک کے شموگہ شہر میں کی گئی تھی اور وہی ان کا مزار مقدس بنایا گیا۔ حضرت صاحب علم صاحب عرفان باکمال بزرگ شخصیت تھے۔ ممبی و تھانے میں ان کے سینکڑوں مریدین و معتقدین و متوسلین ہیں۔ حضرت سرہ العزیز سید اسد شاہ قادری المعروف باطی والے حضرت کے صدر خلیفہ تھے اور حضرت محمد حسین شاہ چشتی، حضرت احمد علی باپو سہروردی گجرات، حضرت سید یوسف شاہ قادری سجادہ نشین سید شاہ الحمید قادر ولی گنج سوائی ناگور ناگپٹنم تمل ناڈو سے بھی نعمت حاصل تھی۔ حضرت کا عرس نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ رابوڑی میں منایا گیا جس میں حضرت کے صاحبزادے الحاج محمد سلیم قادری اور خلیفہ امتیاز شاہ قادری و ڈاکٹر اصغر مقادم و تھانے و مضافات کے مریدین و معتقدین متوسلین نے خصوصی شرکت فرمائی۔ حاضرین نے حضرت کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا اور قرآن خوانی، شجرہ خوانی و فاتحہ خوانی کا انتظام و اہتمام کیا۔
اس موقع پر ملک میں امن و امان ، اخوت بھائی چارگی اور عالم اسلام کے اتفاق و اتحاد کیلئے دعا کی گئی۔
دعاء کے بعد لنگر کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر حضرت کے تبرکات رکھے گئے تھے حاضرین نے تمام تبرکات کی زیارت کی۔ حضرت کے کے خلیفہ امتیاز شاہ قادری نے اس موقع پر تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب کو اللہ ربّ العزت سے نسبت جوڑکے رکھنی چاہیے اور صدق دل سے عبادات و ریاضت اور مجاہدات و ذکر و اذکار کرنا چاہیے۔ حضرت کے صاحبزادے سلیم شاہ قادری نے حاضرین کو دعاؤں سے نوازا اور ڈاکٹر اصغر مقادم نے عرس کی تقریبات کو انجام دیا۔ نعت و منقبت کی محفل کے بعد عرس کی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me