Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے امیش دیوگن نے ٹی وی پر معافی مانگ لی

IMG_20190630_195052.JPG

نئی دہلی: گذشتہ کل نیوز18 کے ایک شو میں خواجہ غریب نواز ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے نیوز اینکر اور مینیجنگ ڈائر امیش دیوگن نے آج لائیو ٹی وی پر اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کیا.

جس میں انھوں نے کہاکہ بحث کے دوران ان کے منہ سے کچھ نازیبا الفاظ نکل گئے. اس کے لئے انھیں افسوس ہے. انکی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رح میں پوری آستھا ہے.

ویڈیو

نیوز18 چینل نے اپنے ایک مباحثہ شو میں خواجہ غریب نواز ؒ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے انہیں ”لٹیرا چشتی“ کہا تھا نیز اس پروگرام کی کلپ ابھی بھی یو ٹیوب اور شوشل میڈیا پر موجود ہے اس سے قبل بھی چینل ایسی گستاخانہ حرکت کرچکا ہے۔