حزب اللہ ، عرب سلامتی کے لیے خطرہ :سعودی سفیر

0 2

بیروت : بیروت میں موجود سعودی سفیر ولید بخاری نے شعیہ عسکری تنظیم حزب اللہ کو عرب دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ اس سے قبل حزب اللہ نے سعودی بادشاہ سلمان کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دیا تھا۔ سعودی سفیر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہاکہ یمن میں جاری جنگ کی وجہ سے لبنان اور خلیجی عرب ریاستوں کے مابین پیدا کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ حزب اللہ ہے۔