مدینہ منورہ ۔ سعودی وزات حج و عمرہ نے حرمین شریفین میں نماز عید کی اجازت سے متعلق حکم جاری کر دیا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں نماز عید الفطر کیلئے کسی اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہوگی اور تمام افراد دونوں مساجد میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شہریوں سے 30 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔