مکہ مکرمہ : حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد حرام میں آنے والے زائرین اور معتمرین میں 5ہزار چھتریاں تقسیم کیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ضیوف الرحمن کے اکرام کا حصہ ہے،جس کا مقصد انہیں رمضان المبار ک کے دوران روزے کی حالت میں دھوپ اور گرمی سے بچانا ہے۔ انتظامیہ کے سربراہ جنادی بن علی مدخلی کا کہا کہ مسجد حرام میں آنے والوں کے لیے مزید منصوبے پیش کیے جارہے ہیں۔ افطار کے وقت بڑی تعداد میں اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔