سعودی عرب نے کرونا کیسز بالخصوص اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پھر سے سماجی فاصلہ لازمی قرار دیدیا ہے۔ آج نماز جمعہ کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں کی صف بندی کی گئی۔
کرونا کی نئی شکل اومیکروں کے عالمی پھیلاؤ اور ملک میں مہینوں بعد کرونا کیسز کی ریکارڈ تعداد سامنے آنے پر مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں کرونا پابندیوںکو دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔