حرمین شریفین میں سماجی فاصلے پر آج سے عمل درآمد

0 15

ریاض : حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ نمازیوں اور معتمرین میں سماجی فاصلے پر عملدر آمد کا آغاز کل جمعرات سے ہوگا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مطاف میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں‘۔’اس مقصد کے لیے پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے اسٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شرع ہوچکا ہے‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اسی طرح مصلوں کی دوبارہ تقسیم ہو رہی ہے تاکہ نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے‘۔’تمام مصلوں میں بھی سماجی فاصلے پر عمل کرنے کے لیے ا سٹیکر چسپاں کئے جارہے ہیں‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تمام معتمرین کو ماسک کی پابندی کرنی ہوگی نیز مسجد الحرام میں موجودگی کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا‘۔