ریاض : حرمین شریفین کی انتظامیہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے خواہشمند افراد کی 4ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق درخواست گزاروں میں 3ہزار مرد اور ایک ہزار خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب مسجد الحرام میں بزرگوں اوربچوں کی رہنمائی کے لیے کارڈ بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔ خیال رہے کورونا وبا کے باعث 2سال سے مسجد الحرام میں اعتکاف کی اجازت نہیں تھی۔ مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ کو کو رمضان المبارک میں مکمل طو رپر کھول دیا گیا ہے۔