حدگاؤں : اسکول میں بچوں کیلئے پکائی گئی کچھڑی میں ملا سانپ: سرپرستوں میں سنسی

0 9

حدگاؤں: ناندیڑ شہر کے جدگاؤں تعلقہ کے ایک اسکول میں مڈ ڈے میل اسکیم کی کچھڑی میں سانپ پائے جانے سے سنسنی پھیل گئی ہے اس معاملے میں کھانا بنانے والی خاتون کے خلاف جانچ کی مانگ کی جارہی ہے .

مقامی لوگوں سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گار گوہان نامی گاؤں کے ضلع پریشد کے تحت چلنے والے پرائمری اسکول میں بچوں کو حکومت کے مڈے میل اسکیم کے تحت کھانا دیا جاتا ہے معمول کی طرح اس بار بھی بچوں کے لئے کچھڑی بنائی گئی تھی کہ جس میں سانپ پایا گیا سانپ دراصل پہلے ہی چاول کے تھیلے میں چھپا ہوا تھا کھانا بنانے والی خاتون نے تھیلے کو ویسے ہی بنا دیکھے بھگونے کے گرم پانی میں ڈال دیا اور اوپر سے ڈھکن بند کردیا جس کی وجہ سے سانپ کچھڑی میں شامل ہوگیا کچھڑی میں سانپ کے ہونے کا پتہ اس وقت چلا جب تک یہ کچھڑی بچوں کو کھلانے کے لیے نکالی جارہی تھی کہ جیسے ہی سانپ پائے جانے کا پتہ چلنے پر متعلقہ خاتون نے کچھڑی بچوں کو تقسیم کرنا بند کردیا اور مرے والے سانپ کے بارے میں کسی کو پتہ نہ چلے اس کے لیے سانپ کو چولھے میں ڈال کر جلانے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اس دوران وہاں موجود بچوں نے یہ دیکھا اور اپنے والدین کو اطلاع دی.

معاملے کا پتہ چلنے پر 200 سے 300 اسکول کے احاطے میں جمع ہو گئے اور کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی تفصیلات حاصل کرنے پر انہیں کافی حیرت ہوئی کہ اتنی بڑی لاپروائی ہوئی کیسے اس پورے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کی جارہی ہے کہ سانپ خود سے گر گیا تھا یا سانپ کو قصداً اس میں ڈالا گیا اس بات کی جانچ کی مانگ کی جا رہی ہے.