حج 2022: درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں 15 فروری تک کی توسیع
ممبئی: مرکزی حج کمیٹی نے حج درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کردی ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکیٹو آفسر یعقوب شیخا نے بتایا کہ 31 جنوری حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ تھی، لیکن عازمین حج کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کی گئی ہے، اب عازمین حج 15 فروری تک درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔
مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخا نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ یعقوب شیخا نے کہا کہ کووڈ- 19 کے سبب عازمین حج کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حالات کے مدنظر اور عازمین حج کو مزید سہولیات پہچانے کے لئے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کی گئی ہے