حج 2019 : منتخب عازمین کو حج مصارف کی دو قسطیں ادا کرنے کی ہدایت
حیدرآباد:16جنوری ۔(ایجنسی) مرکزی حج کمیٹی نے عبوری طور پر منتخب عازمین حج کو حج مصارف کو دو قسطیں ادا کرنے کی ہدایت دی ہے کہ 81,000/- روپئے کی پہلے قسط 18جنوری سے لے کر 5فبروری تک لازماً جمع کروادی جائے۔ اور1,20,000/- روپئے کی دوسری قسط 20مارچ سے پہلے اداکی جائے۔جو عازمین دونوں قسطیں بیک وقت جمع کروانا چاہیں تو وہ5 فبروری تک جمع کرسکتے ہیں۔صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد مسیح اللہ خان اور اسپیشل آفیسرپروفیسر ایس اے شکو ر نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ منتخب عازمین حج اگر مقررہ تاریخ تک پہلی قسط ادانہ کریں تو ان کی نشست منسوخ ہوجائے گی اور ان کی جگہ ویٹنگ لسٹ سے دوسرے درخواست گزاروں کا انتخاب ہوگا۔ان عہدیداروں نے مزید کہا کہ رقم بینک چالان یا ای پے منٹ کے ذریعہ اداکرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو عازمین مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط جمع نہ کروائیں توان کی سیٹ منسوخ ہوجائے گی۔ رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاو¿نٹ نمبر 32175020010 میں یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاو¿نٹ نمبر 318702010406009 میں بینک کی کسی بھی برانچ میں جہاں کور بینکنگ کی سہولت ہو جمع کروائی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو عازمین آن لائن ادائیگی کرنا چاہیں وہ انٹرنیٹ بینکنگ ‘ ڈیبیٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کے لئے حج کمیٹی کی ویب سائیٹ پر مہیا ای پے منٹ آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔عازمین بینک میں ادائیگی کے بعد بینک کی رسید کی ایک کاپی دفتر حج کمیٹی میں داخل کریں اور ایک کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔