عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ادھانوم غیبریوسس نے اس مرتبہ حج کے دوران میں کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیےاحتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے سعودی عرب کے اقدامات کی ستائش کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’ایک ایسے موقع پر جب مسلمان حج کے لیے جمع ہیں، ہم کرونا وبا کے ماحول میں حجاج کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات اور صحت عامہ کی منصوبہ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘‘انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں دنیا بھر کےمسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔