• 425
    Shares

حج کمیٹی آف انڈیا کے نئے سی ای او کا ححج کمیٹی کامگار سنگھٹنا کی جانب سے استقبالیہ
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے رابوڑی کے مقیم اور حج کمیٹی آف انڈیا کامگار سنگھٹنا کے صدر شیخ شرف الدین ضعیف الدین اور ان کی سنگھٹنا کے دیگر اراکین نے حج کمیٹی کے نئے سی ای او یعقوب شیخا کا ان کے دفتر میں استقبالیہ کیا اور نئے ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔ عیاں ہوں کہ سابق سی ای او ڈاکٹر مقصود احمد خان کی مدت کار اگست میں مکمل ہوگئی تھی اور ڈائریکٹر حج معینہ بے نظیر کو سی ای او کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور اب محمد یعقوب شیخا کی تقرری عمل میں آنے کے بعد انہوں نے سی ای او کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہے۔ یعقوب شیخا اس سے قبل چھتیس گڑھ میں ساؤتھ ایسٹ سینٹرل ریلوے میں بطور افسر تعینات تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔