حج سیزن کا اختتام ، معتمرین کے پہلے گروپ کی مسجد حرام آمد

0 1

مکہ مکرمہ : حج سیزن کے مکمل ہونے کے بعد عمرہ زائرین کا پہلا گروپ ہفتے کی شب 12 بجے مسجد حرام پہنچ گیا۔ اس سے قبل مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ اعتمرنا ایپلی کیشن سے بکنگ کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ آج اتوار کے روز سے شروع ہو رہا ہے۔اس سلسلے میں مسجد حرام کے امور کے نگرانِ اعلی کے سکریٹری ڈاکٹر سعد المحیمید نے بتایا کہ جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کے لیے اپنی تمام افرادی قوت اور آلات کا استعمال کیا ہے۔ یہ اقدامات احتیاطی تدابیر کے مطابق کیے گئے ہیں۔المحیمید نے مزید بتایا کہ احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات میں حرم میں آمد و رفت ، عمرہ اور نماز کے دوران میں نمازیوں کا قریب نہ ہونا شامل ہے۔ حرم کے تمام داخلی راستوں پر جسمانی درجہ حرارت جانچنے کے آلات فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی تربیت یافتہ عملہ بھی پوری طرح چوکس ہے تا کہ مسجد حرام کا رخ کرنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔