ریاض: سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور طواف کرنے والوں کیلیے ’حجر اسود ‘ کو بوسہ دینے کیلئے کھولے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہے جس کے لیے مخصوص ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کیا جا سکے گا۔ ذرائع نے میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایوان شاہی کی جانب سے مسجد الحرام میں مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی آمد کے لیے اجازت دینے جانے کے بعد احتیاطی تدابیر کے ساتھ مزید نرمی کی جائے گی۔’

صرف طواف کے لیے بھی توکلنا اور اعتمرنا سے پرمٹ جاری ہوں گے‘۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طواف کعبہ کرنے وا لوں کو مسجد الحرام کی بالائی منزل کے علاوہ صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے علاوہ حجراسماعیل (حطیم کعبہ ) کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔حجر اسود اور حجر اسماعیل میں نوافل کی ادائیگی کے لیے ایپ میں خصوصی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جن کے تحت ان ہی افراد کو مذکورہ مقامات تک جانے کی اجازت ہوگی جو پرمٹ حاصل کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے زائرین کی سہولت کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ وہ مکمل سکون اور یکسوئی سے عبادت کرسکیں۔ واضح رہے اس سے قبل مسجد الحرام کی انتظامیہ نے مکمل افرادی گنجائش کے تحت عمرہ زائرین اور نمازیوں کی آمد کی اجازت جاری کی ہوئی ہے جبکہ مسجد الحرام کی بالائی منزل کو صرف طواف کیلیے بھی کھولے جانے کا کہا گیا تھا۔واضح رہے کورونا وائرس کی وبا کے بعد گزشتہ برس مارچ میں احتیاطی طورپر مسجد الحرام عمرہ زائرین اور عام افراد کی آمد پرپابندی عائد تھی تاہم کورونا کی وبا کے اثرا ت کم ہونے پرپابندی مرحلہ وار ختم کی گئی۔ابتدا میں مسجد الحرام میں آنے والوں کی تعداد کو محدود رکھا گیا تھا تاہم بعدازاں مکمل گنجائش کے ساتھ لوگوں کو آنے کی اجازت دی گئی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں