حجاب پہننے والی طالبہ کو یوجی سی نیٹ امتحان سے روک دیا گیا !
دہلی ۔ 21 دسمبر
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ بزنس اسٹڈیز سے تعلق رکھنے والی طالبہ امیہ خان کو حجاب لگانے کی وجہ سے امتحان سے روکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اپنے ساتھ ہوئے پورے واقعہ کو امیہ خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس کے بعد یہ معاملہ سرخیوں میں ہیں۔
It clearly says in Constitution that we are free to follow any religion yet this chauvinistic government servants didn’t let me appear in my NETJRF 20dec2018 exam because I was convincing them to let me cover my head and it’s in my religion.#Shame_india @NCWIndia@sioindia
— Umaiyah Khan (@UmaiyahK) December 20, 2018
اس سلسلے میں امیہ خان کا کہنا ہے کہ” 18 دسمبر کو جب وہ یوجی سی نیٹ کا امتحان دینے کے روہنی گئیں جہاں انہیں حجاب پہن کر امتحان دینے سے روک دیا گیا’۔
انہوں بتایا کہ’ وہ امتحان کے طے شدہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل سنٹر پہنچ گئی تھی تاکہ انہیں حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت مل سکے’۔
خان نے الزام لگائے کہ گوا کی دارالحکومت پنجی میں 18 دسمبر کو جب وہ امتحان دینے پہنچی تو چیکنگ کے دوران ان سے حجاب اتارنے کے لئے کہا گیا۔ سفینہ نے صحافیوں کو بتایا کہ جب اس نے ایسا کرنے کے لئے انکار کیا تو انہوں نے اسے امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا۔ قابل غور ہے کہ یو جی سی کے نیٹ امتحان نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کرا رہی ہے۔
سفینہ نے کہا کہ وہ منگل کو دوپہر کے ایک بجے امتحان دینے پہنچی اور قطار میں کھڑی ہو گئی جب امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ کی جانچ کا عمل شروع ہوا تو انہوں نے میرے دستاویز دیکھے، مجھے دیکھا اور حجاب اترانے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ جحاب کے ساتھ میں امحتان نہیں دے سکتی‘‘۔
انہوں نے مزید کہا جب انہیں امتحان دینے سے روک نے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے وہاں موجود انتظامیہ کو سمجھانے کی پوری کوشش کی، اس کے باوجود انہیں موجود اہلکاروں نے امتحان گاہ میں داخل ہونے سے روکا’۔
انہوں نے موجود اہلکاروں سے کہا کہ’ حجاب پہننا ان کا آئینی حق ہے اور وہ حجاب پہن کر ہی امتحان دیں گی، لیکن اہلکار نہیں مانے جس کی وجہ سے امیہ خان کو بغیر امتحان دئیے واپس لوٹنا پڑا’۔
اب امیہ خان اس واقعہ کی شکایت قومی اقلیتی کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں میں کرنے کی تیاری کررہی ہیں’۔/