اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے حجاب پر تنقید کرنے والے صارف کو انتہائی تحمل مزاجی سے جواب دے دیا۔ثناء خان کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی حجاب میں ہاتھ میں کافی کا کپ تھامے ایک دلکش تصویر شیئر کی۔

ثنا خان کی اس تصویر پر ان کے پردے اور حجاب پر ایک صارف نے نکتہ چینی کی ، جس پر انہوں نے جواب بھی دیا۔صارف نے لکھا کہ کیا فائدہ اتنا پڑھنے لکھنے کا جب آپ نے خود کو یوں پردے میں ہی رکھنا ہے تو۔

سابقہ اداکارہ نے جواب دیا کہ ’جب میں پردےمیں رہ کر بزنس کر سکتی ہوں، اچھا سسرال اور شوہر بھی حاصل کرسکتی ہوں تو پھر مجھے کسی اور چیز کی خواہش نہیں ہے۔‘اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ اللہ میری حفاظت کرتا ہے اور الحمداللہ اب تو میری تعلیم بھی مکمل ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے ٹی وی پروگرام ’بگ باس‘ میں شرکت سے شہرت پانے والی اداکارہ ثناء خان نے دسمبر 2020 میں اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔