حجاب میری ماں وبہن کی شان ہے

از قلم محمدشفیع اللہ ہندوپور آندھراپردیش الہند
رابطہ نمبر 7013271076
قارئین حجاب کا مطلب عربی زبان میں لفظ،پردہ،اور،لباس،کے مفہوم میں استعمال ہوتاہے اور لفظ پردہ محض عزت کا لباس نہیں بلکہ اس پر قرآن پاک میں بہت ساری آیتیں نازل ہوئی ہیں اور ہماری ماں وبہنوں کے لئے حجاب بس حجاب ہی نہیں بلکہ یہ حجاب یہ پردہ ان کے عقل مند وعظیم باوقار اور دنیا وآخرت کے کامیاب ترین عورتوں کی نشانی ہے حجاب میری ماں اور بہنوں کے لئے حفاظت ہے عزت ہے رحمت ہے جنت ہے اور دنیا کی بے حیائی کی ٹھنڈک سے حجاب کی گرمائش ہزاروں درجے بہتر ہے کیونکہ یہ حجاب ہی یہ پردہ ہی بچائے گا جہنم کی خوفناک آگ سے اور یہ حجاب اور یہ پردہ عورت کی ترقی میں ہرگز ہرگز رکاوٹ نہیں ہے یہ حجاب یہ پردہ تو میری ماں وبہنوں کی حفاظت کرتاہے دنیا کی بری نظر وحوس سے اور اگر یہ حجاب یہ پردہ اگر رکاوٹ ہے تو صرف باطل کے راستے میں رکاوٹ ہے شیطان کے راستے میں رکاوٹ ہے قارئین بد نظری بےپردگی شیطان کا سب سے بڑا وار اور سب سے بڑی چال ہے جس سے وہ میری ماں بہنوں کے دلوں سے عشق الہٰی اور ذکرالہٰی کی مٹھاس ونور کو ختم کرکے دلوں میں گناہوں کی سیاہی لانا چاہتاہے اورآج وہی شیطانی حکومتوں کےمالک اس میں شیطان کی مدد وتعاون کر رہےہیں حجاب وپردے کو ختم کرنے کی آواز لگا رہے ہیں اور اُن کی یہ آواز دھیرے دھیرے پورے ہندوستان میں پھیل رہی ہے اور میری ریاست آندھراپردیش میں بھی پھیل رہی ہے وہ تمام فرقہ پرست وحجاب مخالف لوگ میری یہ بات اپنے دل ودماغ میں بٹھالیں کہ جب تک قرآن پاک میں حجاب والی آیتیں موجود ہیں

اس وقت تک آپ لاکھ کوششیں کرلوں میری ماں وبہنوں سے حجاب وپردے کو ختم نہیں کرسکتے اور قرآن کی حفاظت تو ربِّ کائنات نے لی ہے قارئین مکہ مکرمہ کے زمانہ جہالت تو درو کی بات خود ہندوستان کے اندر بھی میری ماں وبہن کو ذات پات سے گری نظروں سے دیکھا جاتاتھا سماج و معاشرہ میں اس کی کوئی عزت ہی نہیں تھی اور نہ اس کی عزت کا کوئی محافظ تھا نہ اس کی عصمت کا کوئی پاسدار آج بیٹی بچاؤں بیٹی پڑھاؤں کی بات کرنے والی حکومت میں ہماری ماں وبہن کتنی محفوظ ہے آپ خود اندازہ لگالوں، اگر ہندوستان اور پوری دنیا کے اندر کسی نے عورت کو عزت دی ہے تو وہ صرف مذہب اسلام ہے حجاب ہے پردہ ہے قرآن مجید و احادیث نبوی صل اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ حجاب دین اسلام کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور حجاب مخالف اقدامات ایک منظم سازش ہے آج فرقہ پرست لوگ حجاب وپردے کو ختم کرنے پر لگےہوئے ہیں اُس میں وہ انشاءاللہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے بس مالکِ کائنات سے دعاہےکہ میری تمام ماں وبہنوں کو شیطانی طاقتوں وقوتوں سے حفاظت فرمائیں آمین یارب العالمین