حافظ محمد عارف انصاری گزشتہ چالیس سال سے رمضان میں محراب (ترا ویح) سنا رہے ہیں

12

حافظ محمد عارف انصاری گزشتہ چالیس سال سے رمضان میں محراب (تراویح) سنا رہے ہیںتھانے – (پریس ریلیز)
حافظ محمد عارف انصاری ساکن رابوڑی تھانے سن 1984 میں مدرسہ خازن العلوم مسجد انصاریان خورجہ بلند شہر اتر پردیش سے حفظ قرآن مکمل کر فراغت حاصل کی اور سن 1985 ماہ رمضان المبارک میں مرکز مسجد انصاریان میں پہلی بار تراویح میں قران شریف سنایا اور آج تک مسلسل ہر رمضان میں الگ الگ مساجد میں تراویح سنا رہے ہیں۔ حافظ عارف 1990 میں تھانے مہاراشٹر تشریف لائے اور مدرسہ مدینتہ العلوم رابوڑی میں عرصہ دراز تک تدریس کی ذمہ داری نبھائی۔ انہوں نے کہا کہ بفضل اللہ رب العزت وبطفیل رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ودعا والدین کریمین اس سال چالیسویں (محراب) تراویح کی نماز میں قرآن پاک سنانے کی سعادت ہو رہی ہے اس موقع پر علاقہ کے بزرگوں نے خصوصی دعاؤں سے نواز اللہ پاک قبول فرماۓ آمین۔ حافظ عارف انصاری دینی معاملات کے ساتھ ساتھ سماجی و تعلیمی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ جمعیۃ العلماء شہر تھانہ کے صدر و تھانے ضلع کے جنرل سیکریٹری ہے اور رابوڑی کے ادراہ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) جیسے اداروں کا ادارہ کہا جاتا ہے کے گزشتہ پانچ معیاد سے صدارت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، حال ہی میں انہیں آل انڈیا مومن کانفرنس کا تھانہ شہر صدر بھی نامزد کیا گیا ہے۔ علاقہ کی جانی مانی شخصیت و خدام خواجہ صاحب ٹرسٹ کے صدر ذوہیب مبین شیخ نے کہا کہ حافط عارف انصاری صاحب رابوڑی تھانہ کی ایک معروف و مشہور شخصیت ہے۔ جن کی ذات محتاج تعارف نہیں۔ برسوں سے آپ دینی و ملی وسماجی خدمات میں پیش پیش رہے ہیں, مختلف میدانوں میں آپ کی بیش بہا خدمات کا میں خود معترف ہوں۔ سب سے اہم بات یہ کہ آپ نے ہمیشہ تمام مکاتب فکر سے اپنے تعلقات کو استوار رکھا جس کی مثال آپ کا انجمن خاندیش میں منعقد ہونے والے میلادالنبی کے پروگرام میں شرکت کرنا ہے۔ بشاشت کے ساتھ آپ بارہا اس مجلس میں شرکت فرماتے ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے میوا اور جمعیۃ العلماء شہر تھانہ میں بہت سے کام آپ کی صدارت میں انجام پارہے ہیں۔ ان تمام تر مشغولیات کے باوجود حافظ عارف صاحب پچھلے 40 سال سے تراویح سنا رہے ہیں اور پچھلے 26 سال سے مسلسل مسجد عمر فاروق، رابوڑی تھانہ میں تراویح بھی پڑھا رہے ہیں۔