حافظ سعید کو11برس قید اور 15 ہزارکاجرمانہ عائد
لاہور: حافظ سعید کو فنڈ ریزنگ اور منی لانڈرنگ پر 11سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کے حوالے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے .اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حافظ سعید کو فنڈ ریزنگ اور منی لانڈرنگ پر ساڑھے پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے.
پاکستان میں کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مقدمات میں مجموعی طور پر 11برس قید کی سزاسنائی ہے.وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعو? کے سربراہ حافظ سعید کو دو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 11 برس قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔