جی ایس ٹی ٹیکس کو ہٹانے کا مطالبہ، ایس ڈی پی آئی (SDPI)ناندیڑ کا احتجاج

ناندیڑ۔ (پریس ریلیز۔) ٢٢ جولائی ٢٠٢٢. مہنگائی سے پریشان لوگوں پر مرکزی بی جے پی حکومت نے روز مرہ کی چیزیں جیسے آٹا، چاول، دال، دودھ،دہی، گڑ، مرمرے پر جی ایس ٹی لگا کر غریب لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ناندیڑ (SDPI) کی جانب سے ناندیڑ کلکٹر آفس کے روبرو احتجاج منعقد کیا گیا۔


اس احتجاج میں جی ایس ٹی واپس لو ، بی جے پی مردآباد، تاناشاہی نہیں چلے گی کے نعرے لگائے گئے۔احتجاجیوں نے کہا کہ لوگ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں اور اوپر سے حکومت نے روز مرہ کی چیزوں پر جی ایس ٹی لگا کر عوام کی حالت خراب کر دی۔حکومت نے نے جو جی ایس ٹی لگایا ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حکومت عوام مخالف حکومت ہے اور حکومت کو عوام سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔


بی جے پی حکومت اپنے سرمایہ دار دوستوں کے لاکھوں کروڑ کے قرض معاف کر رہی ہے اور عوام کو ٹیکس کے بوجھ تلے دبا رہی ہے۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ روز مرہ کی چیزوں پر جو جی ایس ٹی لگا یا گیا ہے اسے فورا واپس لے۔ جب تک حکومت اپنا تاناشاہی فرمان واپس نہیں لیتی ایس ڈی پی آئی اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔


اس احتجاج میں ناندیڑ ضلع صدر احمر ندیم، ضلع جنرل سیکریٹری اعجاز احمد شیخ، ضلع جنرل سیکرٹری مفتی اسلم رشیدی،ضلع نائب صدر عبدالرحمان علی، خازن مجاہد خان کےعلاوہ پاپولر فرنٹ کے ضلع صدر ایڈوکیٹ ندیم خان کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں پارٹی کے کارکنان اور عوام نے شرکت کی۔