ممبئی ۔پچھلے کچھ سالوں سے ٹیلی کام کمپنیاں تقریباً ہر ماہ اپنے یوزرس(صارفین) کے لئے نئے پلان لانچ کرتی رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے پرانے پلانس کو بھی اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں ۔اس طرح حال ہی میں ووڈافون (vodafone)نے اپنے یوزرس کے لئے ایک لمبی ویلیڈیٹی والا پلان پیش کیا ہے۔اس پری پیڈ (prepaid)پلان کی قیمت ویسے تو زیادہ ہے لیکن اس کے فائدے بھی دیگر پلان کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔ووڈافون نے حال ہی میں ایک 1499روپے کا پلان پیش کیا ہے۔اس پلان کی ویلیڈیٹی(مدت) 365دن رکھی ہے۔اس پلان میں یوزرس کو اَن لمیٹڈ کالنگ(unlimited calling)ملے گی۔ساتھ ہی اَن لمیٹڈ نیشنل رومنگ کا بھی فائدہ مل رہا ہے۔بی جی آر کے مطابق کمپنی کے پلان کی بات کی جائے تو اس میں یوزرس کو اَن لمیٹڈ لوکل اور نیشنل آؤٹ گوئنگ(out going) کالس دی جا رہی ہیں ،اور روزانہ 100ایس ایم ایس بھی دئے جائیں گے اور اگر انٹرنیٹ کی بات کی جائے تو اس پلان میں روزانہ ایک جی بی ہائی اسپیڈ ڈیٹابھی دیا جائے گایعنی کے اس پلان میں آپ کو 365دن میں 365جی بی کا ڈاٹا ملے گا۔آپ کو بتادیں کہ اگر یوزر روزانہ کی لمٹ سے زیادہ نیٹ استعمال کرتا ہے تو کمپنی اس سے 50پیسے ایک ایم بی کے حساب سے چارج کریگی۔