جیو ٹی وی پر مفت میں چینلس دیکھیں
ممبئی: 15جنوری۔ریلائنس جیو اپنے صارفین کو سبھی ایپ مفت میں استعمال کرنے کی چھوٹ دیتا ہے لیکن اب جیو صارفین مفت میں ٹی وی بھی دیکھ سکتے ہیں۔ وہ بھی ایک یا دون چینل نہیں بلکہ پورے 626 لائیو ٹی وی چینل بالکل مفت دیکھ سکیں گے۔ ٹیلی کام کے مطابق ،ریلائنس جیو صارفین مفت میں 626 ٹی وی چینل دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں انٹرٹینمنٹ ، نیوز چینل بھی شامل ہیں۔ 626 چینل میں 197 نیوز چینل اور 123 انٹرٹینمنٹ چینل ہیں۔ اس کے علاوہی 54 مذہبی اور 49 ایجوکیشنل چینل ہیں ساتھ میں 35 انفوٹینمنٹ ،27 بچوں کیلئے ، 10 لائف اسٹائل اور 8 بزنس نیوز چینل شامل ہیں۔ابھی ریلائنس جیو ٹی وی ایپ اینڈرائڈ کیلئے مہیہ ہے اور یہ ریلائنس جیو سبسکرائبرس کیلئے مفت ہے۔ یہ چینل اسی ایپ پر موجود ہیں۔
حال ہی میں جیو نے اسٹار انڈیا، سونی ، پکچر نیٹورک اور سن ٹی وی نیٹورک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ چینل بھی جیو ٹی وی ایپ پر موجود ہیں۔ملکی۔غیر ملکی فلموں کو لیکرپوری طرح وقف جیو سنیما پر اب ڈگنجی مداحوں کیلئے الگ سے ٹریٹ ہے۔ اب اس ایپ پر آپ کو ڈگنجی کی فلموں اور ہر طرح کا کنٹینٹ ایک الگ سیکشن میں ملےگا یعنی جیو سنیما پر ڈگنجی کو ایک الگ مقام دیا جا رہا ہے۔ساتھ ہی زبان کا بھی اس ایپ میں خاص دھیان رکھا گیا ہے۔ یہاں ہندی ، انگریزی ، تیلگو، تمل ، ملیالم، پنجابی ، گجراتی وغیرہ زبانوں میں چینل مہیہ ہیں۔ 46 انگریزی ایچ ڈی ، 32 ہندی ایچ ڈی چینل بھی ریلائنس جیو ٹی وی ایپ پر مہیہ ہیں۔