جیو صارفین کےلئے ایک بُری خبر

ممبئی:ریلائنس نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اب جیو صارفین کو دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے پر انہیں چارج دینا ہوگا ۔ آئی یو سی کے قانون کے تحت ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے والے کو چھ پیسے فی منٹ کے حساب سے ادا کرنا ہوتا ہے ۔ ابھی تک جیو اپنی طرف سے یہ ادا کررہا تھا ، لیکن اب وہ ایسا نہیں کرے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ جیو نے یہ یقین دلایا ہے کہ یہ چارج اس وقت تک ہی جاری رہے گا ، جب تک آئی یو سی کا چارج کم ہوکر صفر نہیں ہوجاتا ہے ۔

لیکن ہم آپ کو بتادیں کہ ان چارچیز کا صارفین پر کسی طرح کا بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ ریلائنس نے جو ٹاپ اپ اس کیلئے جاری کیا ہے ، اس میں قیمت کے اعتبار سے صارفین کو مفت ڈیٹا دیا جارہا ہے ۔ بتادیں کہ جیو نے اس کیلئے 10 ، 20 ، 50 اور 100 روپے کے ٹاپ اپ کا اعلان کیا ہے ۔ ان ٹاپ آپ کا استعمال کرکے صارفین دوسرے نیٹ ورک کے یوزر سے بات کرسکتے ہیں ۔ جیو نے اس بات کا بھی خیال رکھا ہے کہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے ، جس کیلئے جیو نے فری ڈیٹا دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ٹاپ اپ میں 10 روپے پر ایک جی بی ، 20 روپے پر 2 جی بی ، 50 روپے پر پانچ جی بی اور 100 روپے پر 10 جی بی ڈیٹا ملے گا ۔

بتادیں کہ آئی یو سی چھ پیسے فی منٹ کے حساب سے انٹرکنیکٹ چارج لیتا ہے ۔ یہ چارج ٹرائی نے طے کررکھا ہے ۔ دراصل انٹرکنیکٹ چارج اس وقت لگتا ہے جب ایک نیٹ ورک کا یوزر کسی دوسرے نیٹ ورک پر وائس کال کرتا ہے ۔ اس کو موبائل آف نیٹ کال بھی کہتے ہیں ۔

Coming Soon
Who Will Win Bhokar Assembly Constituency?
Indian National Congress
BJP
Coming Soon
Who Will Win Nanded North MLA Seat
D.P Sawant Congress
Feroz Lala AIMIM
VBA
Shiv Sena
Coming Soon
Who will Win Nanded South MLA Seat
Indian National Congress
ShiveSena
AIMIM
Vanchit Bahujan Aghadi
Dilip Kundkurte Independent

chrome_5UcEeDOjV2
आंध्रा प्रदेश सरकार ने मस्जिद के इमामों को घर देने का किया ऐलान-किसको मिलेगा इस योजना का लाभ ?
آئندہ عام انتخابات سے قبل تمام ’مہاجرین‘ کو ملک سے نکال دیا جائیگا

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me