جو مسلم خواتین کو ٹکٹ دے رہے ہیں وہ۔۔۔، گجرات الیکشن سے قبل شاہی امام صدیقی کا متنازع بیان

669

نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ لیکن اس سے قبل احمد آباد کی جامع مسجد کے شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے چونکا دینے والا بیان دیا ہے۔

انہوں نے اتوار کو کہا کہ جو پارٹیاں مسلم خواتین کو انتخابات میں ٹکٹ دیتی ہیں، وہ پارٹیاں اور وہ لوگ اسلام کے خلاف ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں شاہی امام صدیقی نے کہا کہ اگر آپ اسلام کی بات کرتے ہیں تو ہمارے لیے دعا سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔

کیا آپ نے یہاں کسی عورت کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا؟آپ نے ایسا دیکھا ہے؟ اگر عورتوں کا اس طرح لوگوں کے سامنے آنا جائز ہوتا تو انہیں کبھی مسجد میں آنے سے روکا نہ جاتا۔ خواتین کو ٹکٹ دینے والے اسلام سے بغاوت کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے ہمارا دین کمزور ہو جائے گا۔