Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

جودھ پور میں 11 پاکستانی مہاجروں کی لاشیں برآمد

جودھ پور ،9اگست (بات) راجستھان میں ضلع جودھ پور کے دیچو تھانہ علاقے میں ایک کھت میں تعمیر مکان میں پاکستان سے ہجرت کر کے آئے ایک ہی کنبے کے 11 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لوڈتا اچالاوتا گاؤں میں یہ کنبہ ایک کھیت میں تعمیرمکان میں رہتا تھا۔ گذشتہ شب کیول رام (37) کسی اوردوسرے گھر میں چلا گیا جبکہ بقیہ 11 افراد اسی گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ صبح اٹھ کر وہ آیا تو سبھی مردہ پائے گئے ۔

اس پر اس نے آس پاس کے لوگوں کو بلایا ۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس کیول رام سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بدھارام (75) ، بدھارام کی اہلیہ انترا دیوی (70) ، بدھارام کی بیٹیاں لکشمی (40) ، پیا (25) ، سمن (22) ، بیٹا روی (35) ، کیول رام کی بیٹی دیا (5) ، بیٹا دانش (10) ، دیال (11) ، اور سورجا رام کی بیٹیاں تین (17) اور مکادش (16) شامل ہیں ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل نے بتایا کہ اگرچہ ان کی موت کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے کیونکہ ان کے جسم پر کسی قسم کی چوٹ یا دیگر نشانات نہیں پائے گئے ہیں ، لیکن جھونپڑی میں کیمیکل کی بو آرہی ہے۔ اس لئے اندازہ ہے کہ انہوں نے رات کے وقت زہریلی شئے کھا کر خودکشی کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس کنبے میں کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ صرف زندہ بچے کیول رام سے تفتیش کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔