جئے پور:جودھپور کے ریلوے اسپتال میں ہفتہ کو ایک خاتون نے 5 کلو وزنی بچے کو جنم دیا۔ اتنے وزنی بچے کو دیکھ کر ڈاکٹر اور خاتون کے اہل خانہ حیران رہ گئے ۔ فی الحال زچہ ور بچہ دونوں صحتمند ہیں۔ عام طور پر نوزائیدہ بچوں کا وزن ڈھائی کلو سے ساڑھے تین کلوگرام کے درمیان ہوتا ہے۔ ریلوے ملازم دیوانند رائے کی اہلیہ سونی کماری نے بچے کو جنم دیا ہے۔سونی کی سیزورین ڈیلیوری کرانے والی دواخانہ کی ڈاکٹر نیہا تیواری نے بتایا کہ سونی رائے کو پہلے بھی ایک بچہ ہے ، لیکن وہ تین کلو 800 گرام کا پیدا ہوا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں