جنگ بدر والے گورنریٹ میں پہلی بار برفباری

بدر (سعودی عرب) : صوبہ ال مدینہ کا ٹاؤن بدر تاریخ اسلام میں اہمیت کا حامل ہے ۔ مقدس شہر مدینہ سے تقریباً 130 کیلو میٹر کی دوری پر واقع یہ ٹاؤن اسلامی تاریخ کی پہلی لڑائی ’’جنگ بدر‘‘ کا مقام ہے ، جو 1,000 کفار مکہ اور 313 نہتے مگر جیالے مسلمانوں کے درمیان 624 عیسوی میں ہوئی تھی ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت شامل حال ہوئی اور حضرت محمد مصطفے ﷺ کی قیادت میں اسلام نے پہلی تاریخی فتح درج کرائی تھی ۔بتایا جاتا ہے کہ بدر گورنریٹ پہلی مرتبہ برفباری سے ڈھک گیا ہے ۔ سوشیل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہے ہیں ۔

Leave a comment