جنوری 2024 میں رام مندر عقیدت مندوں کیلئے کھول دیا جائے گا
لکھنؤ/ایودھیا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اعلان کے ایک دن بعد کہ ایودھیا میں رام مندر اگلے سال یکم جنوری تک تیار ہو جائے گا، شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ کے سکریٹری چمپت رائے نے جمعہ کو اس بات کا اعادہ کیا کہ مندر کی تعمیر کا کام 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔ مکمل ۔اسے جنوری کے مہینے میں عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
جمعرات کو تریپ
ورہ کے سبروم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ راہول بابا، سبروم سے سن لیں کہ یکم جنوری 2024 کو ایودھیا میں بہت بڑا رام مندر بن جائے گا۔